پیرمحل تحصیل انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ، ہسپتال کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

Jan 08, 2021 | 19:42:PM
 پیرمحل تحصیل انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ، ہسپتال کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیر محل انتظامیہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر کے واحد پانچ بیڈ کے مردانہ وارڈ کوپناہ گاہ میں تبدیل کردیا ، پناہ گاہ میں ہی مریضوں کاعلاج کیا جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق   مردانہ وارڈ کوپناہ گاہ میں تبدیل کر نے سے سوال اٹھ گئے کہ واحد مردانہ وارڈ میں اگر مریض آئیں گے تو پناہ گاہ میں مقیم لوگ کدھر جائیں گے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعلی افسروں نے مردانہ وارڈ کو پناہ گاہ بنایا ہم کیا کرسکتے ہیں ۔ اے سی پیر محل کے مطابق پناہ گاہ پہلے ریسکیو کی بلڈنگ میں تھی چند دن ہی ہوئے ہسپتال شفٹ کی ۔ مریض آئیں گے تو اور کمرے بہت ہیں وہاں شفٹ کردیں گے۔