این اے 207 کے 40 پولنگ سٹیشنز کے نتائج؛ آصف علی زرداری کی بھاری اکثریت

Feb 08, 2024 | 22:35:PM
این اے 207 کے 40 پولنگ سٹیشنز کے نتائج؛ آصف علی زرداری کی بھاری اکثریت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستانی سیاست میں مفاہمت کے بادشاہ کے نام سے پہچان رکھنے والے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری  نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے  پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کو پچھاڑ ڈالا۔

نواب شاہ کے قومی حلقے این اے 207 شہید بے نظیر ون  کے 40 پولنگ سٹیشنز  سے موصول ہونے والے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری  آگے ہیں ، 

آصف علی زرداری 22 ہزار 161ووٹ لیکر پہلے نمبر پر  ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند 5 ہزار 861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )