گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا

Feb 08, 2024 | 16:50:PM
 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے وقت میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا ۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کی درخواست پر پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا، حلقہ این اے 62 اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ ا سٹیشنز میں پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا۔

اس بارے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈی آر او گجرات کو مراسلہ جاری کردیا ہے، پولنگ ا سٹیشن نمبر 260، 304 اور 338 میں وقت میں اضافہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب گجرات کے ان تین پولنگ ا سٹیشنز میں شام 7 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا، اس کے علاوہ ملک بھر میں پانچ بجے پولنگ کا وقت ختم ہو جائے گا جو ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں ہوں گے وہ اپنا ووٹ پول کر سکیں گے۔