سکھر: پریزائیڈنگ افسر ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے

Feb 08, 2024 | 15:01:PM
سکھر: پریزائیڈنگ افسر ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکھر کے حلقے این اے 200 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 3 اور 4 میں پریزائیڈنگ افسر ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے جانے کے باعث پولنگ کا عمل 4 گھنٹے رکا رہا،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے نوٹس کے بعد پولیس پریزائیڈنگ افسران کو واپس لے آئی۔

اس حوالے سے ڈی آر او فیاض مہیسر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران کی واپسی کے بعد پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پتہ کر رہے ہیں پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹی چھوڑ کر کیوں گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والا ملزم گرفتار

ڈی آر او نے کہا کہ ضلع بھر میں پُرامن طریقے سے پولنگ کا عمل جاری ہے۔