پیپلز پارٹی امیدواروں کو انکے علاقے کے لوگ بھی نہیں جانتے ،رؤف صدیقی

Feb 08, 2024 | 14:15:PM
 پیپلز پارٹی امیدواروں کو انکے علاقے کے لوگ بھی نہیں جانتے ،رؤف صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صوبائی وزیر اورایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی سے کوئی دوسری جماعت نہیں جیت سکتی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ چنیسر گوٹھ میں ابتر صورتِ حال ہے، الیکشن کمیشن پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ کی تعداد میں اضافے پر اعتراض اٹھائے ہیں، کمیونٹی ہال کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوبہ ٹیک سنگھ:55 سالہ معذور شخص ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی امیدواروں کو تو ان کے اپنے علاقے کے لوگ بھی نہیں جانتے۔