ملائیکہ اروڑہ کچھ تو شرم کرلو۔۔لتا دیدی کےانتقال پر ایسی تصویر شئیر کردی۔۔لوگ سخت ناراض

Feb 08, 2022 | 19:44:PM
بالی ووڈ ،اداکارہ ،ملائیکہ، اروڑا
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی وودڈ کی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ  سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا بولڈ لک  ایک مرتبہ پھر فینز کے ساتھ شیئر کیا ۔اس تصویر کو دیکھ لوگوں سے سخت الفاظ میں اداکارہ کی خوب کلاس لی ہے اور صارفین نے لکھا کہ شرم کرو ۔۔ ابھی تازہ تازہ لتا منگیشکر  دیدی کا انتقال ہوا۔۔ آج تو رک جاتی۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق ملائیکہ اروڑہ بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کو لے کر بھی موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ ملائیکہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اداکارہ کی تصویریں کئی مرتبہ لوگوں کو پسند آتی ہیں تو کئی مرتبہ لوگ انہیں ٹرول بھی کردیتےہیں ۔ اتوار کو اداکارہ نے ایک بولڈ تصویر شیئر کی، جس میں انکا غضب کا انداز سامنے آیا ۔ ملائیکہ نے جو  بیباک انداز میں تصویر شیئر کی ، اس کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے ملائیکہ کو ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نےلکھا کہ’’ سنڈے سنی سائیڈ اپ‘‘ ۔ تصویر میں 48 سال کی ملائیکہ پول کے کنارے آرام کرتی نظر آرہی ہیں ۔جیسے ہی اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کی تو اس کے فالوورز کے کمنٹس آنے شروع ہوگئے ۔ان کے بوائے فرینڈ ارجن کپور نے تصویر پر لکھے کیپشن پر رد عمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے لکھا ’’ اچھا کیپشن‘‘ ۔کچھ لوگ تصویر دیکھ کر ان کی تعریف کررہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ناراض ہیں ۔ ٹرولز کے نشانے پر ملائیکہ پھر آئیں تو ایک یوزر نے لکھا : کچھ تو شرم کرلو ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ آج تو کم سے کم یہ تصویر پوسٹ نہیں کرنی چاہئے تھب ۔ ایک اور نے لکھا کہ’’ آر آئی پی لتا دی۔ آج تو رک جاتی میڈم ‘‘۔ 

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ۔۔اپوزیشن نے معاملہ افسوسناک قرار دیدیا