کرنچی گارلک چکن بنانے کی آسان ترکیب

Dec 08, 2025 | 14:08:PM
 کرنچی گارلک چکن بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کرنچی گارلک چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 کرنچی گارلک چکن بنانے کیلئے درکار اجزا:

 چکن (بون لیس) آدھا کلو، لہسن (باریک کٹا ہوا) ایک عدد، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، میدہ حسب ِ ضرورت، مکھن 2 بڑے چمچے، کالی مرچ ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ ایک بڑا چمچہ، انڈا (پھینٹا ہوا) ایک عدد، سرکہ 4 بڑے چمچے، اوریگانو ایک بڑا چمچہ، پارسلے تھوڑے سے، تیل اور بریڈ کرمبز حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ:
 سب سے پہلے لیموں کا رس، لہسن، مکھن، پارسلے، نمک اور کالی مرچ کو چوپر میں پیس کر ایک پیسٹ تیار کرلیں پھر ایک پلیٹ میں بریڈ کرمبز اور دوسری پلیٹ میں نمک اور کالی مرچ ملا کر رکھ لیں، اب چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اس پر نمک، کالی مرچ، اوریگانو اور سرکہ لگا دیں، انڈے کو پھینٹ کر علیحدہ رکھ دیں، اب چکن کو پہلے مسالے والے پیسٹ میں کوٹ کریں، پھر میدے میں، پھر انڈے میں اور آخر میں بریڈ کرمبز میں اور پھر اچھی طرح فرائی کریں اور چٹ پٹی چٹنی کے ساتھ پیش کیجئے۔