آئین پر صرف علماء عمل پیرا ، باقی صرف مفاد کے تابع ہیں؛حافظ حمد اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اور سینیٹرحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان پر صرف علماء عمل پیرا ہیں، باقی صرف مفاد کے تابع ہیں۔
بہاول نگر میں تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کاکہناتھا کہ قرآن و سنت کے خلاف ترامیم قائد اعظم کی روح کو تڑپا رہی ہیں، کرپشن چھپانے کیلئے آئینی ترامیم کی جا رہی ہیں، پاکستان کا آئین قرآن و سنت کا عکاس ہے، اس سے چھیڑ چھاڑ ناقابلِ قبول ہے۔
رہنما جے یو آئی کاکہناتھا کہ بانی پاکستان کے نظریے کو مسخ کیا جا رہا ہے، علماء ہی پاکستان کے نظریاتی تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔