فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال، نثار کھوڑو فارغ 

Dec 08, 2022 | 20:08:PM
فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال، نثار کھوڑو فارغ 
کیپشن: فیصل واوڈا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونیکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔

الیکشن کمشن نے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں واپس لیا،فیصل واڈا سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونیکا 10مارچ 2021کا نو ٹیفکیشن بحال  ہوگیا۔

فیصل واوڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سےاستعفا دے سکیں گے۔الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب کروایا جائیگا ۔