بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی

Dec 08, 2022 | 14:12:PM
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی
کیپشن: آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی۔

بشریٰ بی بی فون کال میں زلفی بخاری سے کہتی ہیں کہ آپ کیسے ہیں، جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں، بشریٰ بی بی نے کہا کہ جی ٹھیک ہوں الحمداللہ۔

بشریٰ بی بی نے پوچھا کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، خان صاحب نے کہا ہے آپ کو بھیج دوں، آپ ان کو کہیں بیچ دیں، کیوں کہ وہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں۔ جس پر ذلفی بخاری نے کہا کہ جی ٹھیک ہے۔