گوگل اور ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا ہر ایک کی زندگی کی ضرورت بن چکا ہے گوگل اور ٹک ٹاک کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے۔ وفاقی وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا جب کہ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کا وفد اسی ماہ پاکستان آ رہا ہے۔ جلد گوگل کا دفتر پاکستان میں کھل جائے گا۔ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔ فیس بُک سے بھی بات چیت جاری ہے۔امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان کا ہے اور ہم اسی وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ کورونا کے بعد ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی آئی ہے اور پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومیں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔
انہوں مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل فراڈ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ہیکرز پاکستان کی ویب سائٹس پر روزانہ لاکھوں کی تعداد میں حملے کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جو استعفیٰ لینے آئے تھے وہ خود استعفیٰ دیکر چلے گئے۔ 31 مارچ تک ڈیجیٹل مردم شماری مکمل کرلی جائے گی اور آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا۔