سانولی رنگت کے سبب پریانکا چوپڑا کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا:بڑا انکشاف

Dec 08, 2022 | 12:58:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سانولی رنگت کے سبب پریانکا چوپڑا کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا:بڑا انکشاف
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری  میں یکساں مقبولیت رکھنے والی مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا نےحال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ان کے بالی ووڈ کریئر کے آ غاز میں سانولی رنگت کے سبب بالی ووڈ میں ’کالی بلی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بین القوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں آنے والی مشکلات اور اپنی سانولی رنگت کے سبب تعصب کا نشانہ بنایا گیا اس بارے میں اُنہوں نے اب کھُل کر بات کی ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے ’مس انڈیا‘ بننے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اُنہیں سانولی رنگت کی وجہ سے ناصرف بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اُنہیں ’کالی بلی‘ کے نام سے بھی پکارا گیا۔

پریانکا کا بتانا تھا کہ ’مجھے اپنے کیریئر کے آغاز پر ہی خود پر یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھا کام کر سکتی ہوں مگر سانولی رنگت ہونے کی وجہ سے مجھے اپنی دیگر ساتھی اداکاراؤں کے مقابلے دگنی محنت کرنی پڑتی تھی‘۔

پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگوں کے سروں پر گوری رنگت کا خبط سوار ہے کیوں کہ بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے ریت و رواج اور رنگت پر بہت مرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت سے کالی اور گوری رنگ سے متعلق تعصب پر مبنی یہ سوچ اب ختم ہو جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار پریانکا چوپڑا کالی اور گوری رنگت کے موضوع پر بات کر چکی ہیں۔

 یاد رہے کہ پریانکا کا ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کم عمری میں سوچا کرتی تھی کہ سیاہ رنگ خوبصورت نہیں ہوتی، اس لیے میں چہرے پر ٹالکم پاوڈر لگایا کرتی تھی۔پریانکا کا بتانا تھا کہ بچپن میں اکثر اوقات محض تفریح کے لیے اُن کے خاندان والے  بھی اُنہیں ’کالی‘ کہہ کر پکارتے تھے۔