آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا

Dec 08, 2022 | 12:17:PM
ایوان صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا
کیپشن: آرمی چیف عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازنے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے، تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزرا اور دیگر نے شرکت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔