16 ہزار  ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری

Dec 08, 2021 | 13:47:PM
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیاں
کیپشن: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بیروزگار اور نوکری کے متلاشی پڑھے لکھوں کی سنی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 16 ہزار سکول ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں 16 ہزار سکول ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن اب جلد یہ بھرتی شروع کر رہا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکشن غلام فریدکے مطابق یہ ٹیچرز گریڈ چودہ، پندرہ اور گریڈ سولہ میں بھرتی کئے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:بے روز گار افراد کیلئے خوشخبری۔۔بھرتیاں کھل گئیں

 انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن لاہورسمیت صوبہ بھر میں یہ بھرتی کرے گا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نئی بھرتی کرنے کیلئے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:طلبا کا مستقبل خطرے میں۔۔ امتحانات کا شیڈول معطل