کترینہ اور وکی کوشل کی شادی۔۔۔نشریاتی حقوق کتنے میں فروخت ہوئے

Dec 08, 2021 | 12:47:PM
کترینہ اور وکی کوشل کی شادی۔۔۔نشریاتی حقوق کتنے میں فروخت ہوئے
کیپشن: کترینہ اور وکی کوشل کی شادی۔۔۔نشریاتی حقوق کتنے میں فروخت ہوئے،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی  تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں اس وقت کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے، ہر کوئی صرف ان دونوں کی شادی کے بارے میں ہی بات کررہا ہے، تاہم وکی اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے یہاں تک کہ شادی کی رسمیں شروع ہونے کے باوجود دونوں کی ایک تصویر بھی میڈیا پر جاری نہیں کی گئی ہے۔

تاہم اب وکی اور کترینہ کی جانب سے شادی کے حوالے سے اتنی رازداری برتے جانے  کی وجہ سامنے آئی ہے،بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی۔۔۔ 100 کروڑ کی بڑی ڈیل کی پیشکش

رپورٹس کےمطابق یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ)  بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے، یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو ہوگی۔ دونوں کی شادی میں کرن جوہر، فرحان اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھور اور روہت شیٹھی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ، وکی کوشال کی شادی۔۔۔ کتنے باورچی پہنچے ۔۔کون سے کھانے بنیں گے؟؟