اسلام آباد سپرمارکیٹ جیولر شاپ ڈکیتی کے دو ملزم گرفتار

Dec 08, 2020 | 23:48:PM
اسلام آباد سپرمارکیٹ جیولر شاپ ڈکیتی کے دو ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملزموں نے گن پوائنٹ پر جیولر شاپ سے دو سو سے زائد تولے زیورات اور نقدی لوٹی تھی۔ ملزموں واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار نےسپر مارکیٹ میں جیولر شاپ پر ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے  فوری طور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس ٹیموں نے قلیل وقت میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے نامعلوم ملزموں کو ٹریس کرلیا۔گرفتار ہونیوالے ملزموں کا نام صداقت شاہ اور محمد عدیل ہے۔
ملزم عدیل طابا جیولرز میں جبکہ اس کا والد ہنی جیولرز کا سپر مارکیٹ کا ہی چوکیدار ہے۔ملزموں کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کارروائی ایس پی سٹی محمد عمر خان کی زیرنگرانی اے ایس پی میڈم عائشہ گل اور ایس ایچ او اسجد محمود اور ٹیموں نے کی۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز کی پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔