چوتھا انٹرنیشنل نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ پاکستان میں ہو گا

Aug 08, 2026 | 23:23:PM
 چوتھا انٹرنیشنل نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ پاکستان میں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چوتھا انٹرنیشنل نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ پاکستان میں ہو گا۔ اس اولمپیاڈ میں دنیا بھر سے بہترین سٹوڈنٹس شریک ہوں گے۔  حالیہ انٹرنیشنل نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں پاکستان کے سٹوڈنٹس نے ایک گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل حاصل کئے ہیں۔ 

 پاکستان کو 2027ء میں ہونے والے چوتھے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، PAEC کے ڈاکٹر محمد مقصود اور PIEAS کے ڈاکٹر سجاد طاہر نے پاکستان کو آئندہ اولمپیاڈ کے میزبان ملک کے طور پر منتخب کیے جانے کے  اعزازمیں یادگاری سوونئیر  پیش کیا گیا۔ پاکستان کو میزبانی کا اعزاز ملنا جوہری سائنس کی تعلیم کے فروغ اور بین الاقوامی سائنسی تعاون کے استحکام میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر ہے۔
جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے جوہری توانائی، صحت، زراعت، ماحولیاتی تحفظ، صنعت اور تعلیم سمیت متعدد پُرامن شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمالات ہیں، جو پائیدار ترقی اور انسانی بہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سائنس دانوں اور انجینئرز کی اگلی نسل کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک کے سائنسی انسانی وسائل کو مضبوط بنانے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ معیار اور مہارت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیئے:  انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈمیں  پاکستانی ٹیم نے ایک گولڈ ، دو سلور میڈل حاصل کر لیے