لنکا لیگ کے فائنل میں فیوریٹ جافنا کنگز کے ساتھ انہونی، 123 رنز پر تمام وکٹیں گر گئیں

Aug 08, 2026 | 21:21:PM
 لنکا لیگ کے فائنل میں فیوریٹ جافنا کنگز کے ساتھ انہونی، 123 رنز پر تمام وکٹیں گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم عظمت) لنکا لیگ کے فائنل میچ میں فیوریٹ  جافنا کنگز کے ساتھ انہونی ہو گئی۔ آدھا میچ ہو چکا ہے۔ جافنا کنگز نے پہلے کھیل کر  بیسویں اوور کی تیسری بال پر تمام وکٹیں گنوا کر  123 رنز بنائے۔  گالے ٹائیٹنز کو  لنکا لیگ کی ترافی حاصل کرنے کے لئے 6.32 نرز کی اوور کی رفتار سے  20 اوور کھیلنا ہیں یا زیادہ رن ریٹ کے ساتھ کھیل کر وہ اس میچ کو بیس اوورز سے بہت پہلے ختم کر سکتے ہیں۔

کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں ہو رہے فائنل میچ میں ٹاس جافنا کنگز نے ہی جیتا تھا اور پہلے خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی تھی۔

جافنا کنگز کی ٹیم میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے کئی مایہ ناز کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ آج کے میچ میں پاکستان کے خواجہ نافع کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اور گالے ٹائیٹنز میں شامل پاکستانی باؤلر عاکف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جافنا کنگز کے اوپنر کمیل مشرا نے  32 گیندوں سے  41 رنز بنائے۔  وہی تاپ سکورر رہے۔ دوسرے اوپنر  اویشکا فرنینڈو نے  16 گیندوں سے  20 رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی پلئیر توحید ہردوئے نے  10رنز بنائے اور شکیب الحسن نے  9 رنز بنائے۔

کیپٹن بھانوکا راجا پکسا صرف  3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 

دنیتھ ویلالاگا  نے 3 اور  چمندو وکرما سنگھے نے 24 رنز بنائے۔ 

محمد شیراز نے 1 اور ظہور خان نے 2 رنز بنائے۔ ٹریون میتھیوز نے بھی ایک رن بنایا۔ 

گالے ٹائیٹنز کی باؤلنگ

تھرندو رتھنائیکے نے ساڑھے تین اووروں میں2 وکٹیں گرائیں اور صرف  14 رنز دیئے۔ 

سری لنکا کے سٹار باؤلر چریتھ اسلانکا فائنل میچ میں فیوریٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے سکواڈ میں ٹاپ آف دی ٹیبل ہیں۔ اسلانکا نے  4 اوورز میں  4 وکٹیں گرائیں  اور 20 رنز دیئے۔ 

پاکستانی باؤلر عاکف جاوید نے  4  اوورز میں 25 رنز دے کر  1 وکٹ حاصل کی۔