چینی کی قیمت190روپے فی کلو برقرار،کراچی، پشاور اور بہاولپور کے لوگ مہنگی خریداری پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی اور ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت190روپے فی کلو تک برقرار ہے۔کراچی، پشاور اور بہاولپور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔
وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے ہینں جس کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 178روپے67پیسے فی کلو پرآگئی ہے،کراچی،پشاور،بہاولپور میں چینی کی قیمت 190روپے تک فی کلو ہے،ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں 66پیسےفی کلو کی مزید کمی ہوئی،گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 179روپے33پیسےفی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت146روپے75پیسے فی کلوتھی،پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت190 روپےفی کلو تک ہے،اسلام آبادمیں چینی کی قیمت سرکاری ریٹ کے مطابق172روپے فی کلو پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی ون ڈے بھی چھوڑ رہے ہیں ؟ ایک تصویر نے پنڈورا باکس کھول دیا