ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ کی قدر میں اضافہ،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پراختتام

Aug 08, 2025 | 19:06:PM
ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ کی قدر میں اضافہ،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پراختتام
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان،کاوش میمن)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 282.56 روپے سے کم ہوکر 282.47 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے کمی سے 284.90 روپے،یورو66 پیسے سستاہوکر 332.20 روپے ،یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 77.55 روپے، سعودی ریال5 پیسے کمی سے 75.85 روپے پر آگیاجبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.58  روپے اضافے سے  382.73 روپے پر پہنچ گیا۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام  ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 264 پوائنٹس کمی سے 145382 کی سطح پر بند ہوا۔دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 146813 کی بلند ترین سطح تک گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 145647 کی سطح پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کے بعد شبلی فراز کی بھی چھٹی، نوٹیفکیشن جاری