نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ثمرقند میں امام بخاریؒ کے روضہ پر حاضری

Aug 08, 2023 | 18:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ازبکستان کے شہر ثمرقند میں واقع امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی۔ پاکستان کی سالمیت، استحکام، امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ مزار امام بخاریؒ کمپلیکس کے منتظم نے دعا کرائی اور تلاوت قرآن پاک پیش کی۔

محسن نقوی اور وفد نے امام بخاریؒ میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سید محسن نقوی کا کہنا تھا امام بخاریؒ اور دیگر صوفیا و علماء ازبکستان اور پاکستان کامشترکہ اثاثہ ہیں۔ امام بخاریؒ میموریل کمپلیکس کا فن تعمیر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ کی پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ازبک طرز تعمیر کوسراہا۔ خوبصورت ٹائلوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، گوہر اعجاز، فواد مختار، شاہد ستار اور وفد کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے۔

امام بخاریؒ کے روضہ پر وزیراعلیٰ کی حاضری کے بعد پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے ایک وڈیو کلپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی۔