میجر طفیل محمد شہید کا 65 واں یوم شہادت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا خراج عقیدت

Aug 08, 2023 | 00:01:AM
میجر طفیل محمد شہید کا 65 واں یوم شہادت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا خراج عقیدت
کیپشن: میجر طفیل محمد شہید کا 65 واں یوم شہادت، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا خراج عقیدت
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) میجر طفیل محمد شہید کے 65 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 65 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ میجر طفیل محمد شہید  نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے بڑی تعیناتی اہم خبر آ گئی

میجر طفیل محمد شہید نے 1958  میں مشرقی پاکستان کے  لکشمی پور سیکٹر میں جرأت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ان کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی گئیں پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی  یاد دلاتی ہے۔ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔