ارشد ندیم پاکستان کے ہیرو ہیں:بلاول,سر  فخر سے بلند ہو گیا: زرداری

Aug 08, 2022 | 15:45:PM
ارشد ندیم,نوح دستگیر, پاکستان , ہیرو ،سر  ,فخر, بلند,بلاول بھٹو, زرداری
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کا سر  فخر سے پھر بلند ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  کہا  کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے،انجری کے باوجود سونے کا تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا بے مثال مظاہرہ کیا، نصف صدی سے زائد عرصے بعد دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی  ارشد ندیم کو کامن ویلیتھ گیمز جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا  کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے ایسے نوجوانوں پر قوم کو فخر ہے۔