وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

Aug 08, 2022 | 13:45:PM
وزیراعلیٰ پنجاب, پرویز الہٰی , ارشد ندیم ,انعام , پاکستان
کیپشن: ارشد ندیم اوروزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہے،آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا، ارشد ندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں،انہوں نے 10 لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گے،ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا ہے، ان کی کامیابی پاکستان کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیںعوام تیار ہو جائیں،گورنر اسٹیٹ بینک نے  بڑا بیان دیدیا