ارشد ندیم قوم کا فخر,گولڈ میڈل جیتنے پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی مبارکباد

Aug 08, 2022 | 11:34:AM
ارشد ندیم, قوم , فخر,گولڈ میڈل, جیتنے , صدر، وزیراعظم , آرمی چیف , مبارکباد,پاکستان
کیپشن: ارشد ندیم قوم کا فخر مبارک بادیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی نامور شخصیات کی جانب سے مبار کبادیں۔

صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان  کے لئے گولڈ میڈل جیتنےاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ قوم کا فخر  ہیں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا 'ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز  میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے'۔

شہباز شریف نے لکھا 'ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز  ہے'۔وزیر اعظم نے کہا 'ارشد، آپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد'۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔ 

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی نیزہ بازی کے مقابلے میں شاندار کاکردگی پر ارشد ندیم کو  مبارکباد دی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش ارشد ندیم،آپ نے ہمیں قابل فخر بنا دیا،شاباش چیمپئن۔