گوجرا نوالہ ۔۔وین میں نصب سلنڈرپھٹنے سے 9 افراد جھلس کر جاں بحق۔۔7 زخمی

Aug 08, 2021 | 22:38:PM
گوجرا نوالہ ۔۔وین میں نصب سلنڈرپھٹنے سے 9 افراد جھلس کر جاں بحق۔۔7 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گوجرانوالہ میں وین میں نصب سلنڈرپھٹ گیا جس کے باعث آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ کوٹ میں سلنڈر پھٹنے پر آگ نے مسافر وین کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث وین موجود مسافر بری طرح جھلس گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثناوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔انہو ں نے  کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آرپی او  سے رپورٹ طلب کر کے وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزیر اعلی نے  انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -  

یہ بھی پڑھیں:کینسر سے صحت یاب ہونے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے بچپن کی تصویر شیئر کر دی