ہماری کورونا حکمت عملی کو دنیا نے سراہا ۔وزیراعظم اور صدر کا این سی اوسی کو خراج تحسین 

Aug 08, 2021 | 19:27:PM
ہماری کورونا حکمت عملی کو دنیا نے سراہا ۔وزیراعظم اور صدر کا این سی اوسی کو خراج تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی وباءکورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کےلئے بنائی گئی حکمتِ عملی پر کہا ہے کہ ہماری کورونا سے متعلق حکمتِ عملی کو دنیا نے سراہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اللّٰہ کے کرم سے پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا۔
 ادھرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کہا ہے کہ این سی او سی کے کام اور ادارے کی تعریف کرنی چاہئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم کے قائم کردہ منفرد پلیٹ فارم نے یہ یقینی بنانے کی بہترین کوشش کی کہ غریب کو مکمل لاک ڈاؤن کا سامنا نہ کرنا پڑے،اِس نے حیرت انگیز کام کیا اورثابت کیا کہ اسمارٹ پلاننگ میں پاکستان دیگر اقوام کے ساتھ صف اول میں کھڑا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔مظفر گڑھ: سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا