لاہور میں سی ٹی ڈی کابڑا آپریشن۔۔3 افغان دہشتگرد ہلاک  

Aug 08, 2021 | 12:39:PM
لاہور میں سی ٹی ڈی کابڑا آپریشن۔۔3 افغان دہشتگرد ہلاک  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)باغوں کا شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے فیروز والا میں چھاپہ مارا گیا جہاں دہشت گرد کرائے کے ایک مکان میں رہائش پزیر تھے۔ دہشت گرد حساس اداروں، سکیورٹی فورسز اور اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاح پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، 3 ہینڈ گرینیڈ، 2 کلاشنکوف اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ہلاک ہونیوالوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ، عبد اسلام شامل ہیں، دہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیاگیا۔  

 یہ بھی پڑھیںپولیس کا معروف اداکارہ کے گھر پر  چھاپہ۔۔کیا کیا برآمد ہوا۔۔جانیے!