وزیراعلیٰ سندھ کا عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

Apr 08, 2024 | 21:14:PM
وزیراعلیٰ سندھ کا عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
کیپشن: مراد علی شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طحہ ملک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دنوں کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی ۔

ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری  آئی جی جیل خانہ جات    کی درخواست پر دی ،جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے،سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی، دہشت گردانہ سرگرمی کے سزا یافتہ قیدیوں  پر نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ زنا ، اغوا/اغوا ،ڈکیتی ،  غیر ملکی ایکٹ 1946 کے تحت سزا یافہ ، منشیات کے  جرائم میں ملوث  قیدی بھی  معافی کے حقدار نہیں،مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی  بھی معافی کے حقدار نہیں ۔مراد علی شاہ نے خصوصی سزا کی معافی پر فائدہ اٹھانے والے قیدیوں اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔

دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات نے مراسلے میں کہا ہے کہ قیدیوں کی سزا معافی کا خصوصی اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ماہر فلکیات کا شوال کے چاند سے متعلق اہم بیان