بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی

Apr 08, 2024 | 19:54:PM
بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) عید سے قبل شہریوں کو بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا، نیپرا نے بجلی 4 روپے92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

عید سے قبل نیپرا کی جانب سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 92 پیسے اضافہ کر دیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: برقعہ پہن کر خواتین کو لوٹنے والا چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی اپریل کے بلز میں کی جائیں گی،  اضافے کااطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے کا بجلی صارفین پر تقریبا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔