جسٹس فائز عیسیٰ کا 6 رکنی بنچ سے متعلق تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

Apr 08, 2023 | 20:07:PM
جسٹس فائز عیسیٰ کا 6 رکنی بنچ سے متعلق تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: جسٹس فائز عیسیٰ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 6 رکنی بنچ سے متعلق تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ انگریزی اور اردو ترجمہ کیساتھ ویب سائٹ پر جاری ہوا تھا،تاہم جسٹس فائز عیسیٰ کا نوٹ کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلے کیخلاف لارجر بنچ کی کارروائی پر اعتراض اٹھا یاتھا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تفصیلی نوٹ حافظ قرآن اضافی نمبرز کیس میں جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوست ملک کے مدد کرنے پر مشکور، پاکستان جلد بھنور سے نکلے گا: اسحاق ڈار
تفصیلی فیصلے میں کہا گیاتھا کہ وفاقی حکومت رجسٹرار عشرت علی کو 3 اپریل کو عہدے سے ہٹا چکی تھی ،رجسٹرار نے حکومت کا حکم نہ مانتے ہوئے 4 اپریل کو 6 رکنی بنچ کا روسٹر جاری کیا، رجسٹرار نے 29 مارچ کے فیصلے پر غیرقانونی سرکلر جاری کیا ۔
تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیاتھا کہ غیرقانونی سرکلر کا چیف جسٹس کو بھی بھی خط لکھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا،سرکلر غیر آئینی ہونے کا ادراک ہونے پر 6 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کوئی دوسرا بنچ اپیل نہیں سن سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ، انٹی کرپشن سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے قریب پہنچ گیا
جسٹس فائز عیسیٰ نے فیصلے میں مزید کہا کہ لارجر بنچ کی تشکیل قانونی تھی نہ وہ آئینی عدالت تھی ،چیف جسٹس کیلئے استعمال کیا گیا لفظ ماسٹر آف روسٹرز آئین میں کہیں نہیں ملتا،6 رکنی لارجر بنچ کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،جلد بازی میں لارجر بنچ نے سماعت کی اور8 صفحات کا فیصلہ بھی جاری کیا۔
تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیاتھا کہ معمول کے مطابق سماعت ہوتی تو4 ججز سوچتے ان کے سینئر کیا کررہے ہیں،عدلیہ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، اختیارات سے تجاوز کیاجائے تو ججز کے حلف کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلے کیخلاف لارجر بنچ کی کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا