شادی کی پیشکش پر سلینا جیٹلی کا جوابی ٹویٹ وائرل

Apr 08, 2023 | 14:16:PM
بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کو مداح نے شادی کی پیشکش کی تو انہوں نے طنزیہ جواب دے کر اسے تقریباً رد ہی کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کو مداح نے شادی کی پیشکش کی تو انہوں نے طنزیہ جواب دے کر اسے تقریباً رد ہی کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک شخص نے سلینا جیٹلی کو پیغام بھیجا کہ ’میری صحت ٹھیک نہیں اور میرا خیال رکھنے والا بھی کوئی نہیں ہے، مزید صحت خراب ہونے سے پہلے مجھے اپنے پاس بلالیں اور مجھ سے جلد از جلد شادی کرلیں‘۔

اس شخص نے مزید لکھا کہ ’میں گھر جمائی بننے کےلیے تیار ہوں، میری زندگی اور صحت کو بچائیں‘۔

شادی کی پیشکش پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہی اس شخص کو طنزیہ جواب دیا۔

مزید پڑھیں: داماد سے خراب کار کردگی پر بات نہیں کرتا، سنیل شیٹی

سلینا جیٹلی نے لکھا کہ میں اپنے شوہر اور3 بچوں سے پوچھ کر بتاؤں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ سلینا جیٹلی 3 بیٹوں کی والدہ ہیں اور اس وقت وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ آسٹریا میں رہائش پذیر ہیں۔