سابق امریکی صدرباراک اوباما کو ٹوئٹر پر بیج مل گیا

Apr 08, 2023 | 11:22:AM
سابق امریکی صدر براک اوباما کو ٹوئٹر پر کمپنی کا بیج مل گیا یہ بیجز اکاؤنٹ کے تصدیق شدہ چیک مارک کے ساتھ ظاہر ہوں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ٹوئٹر پر کمپنی کا بیج مل گیا ،یہ بیجز اکاؤنٹ کے تصدیق شدہ چیک مارک کے ساتھ ظاہر ہوں گے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر پر نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کا نتیجہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر میں حال میں متعارف کرائے جانے والے اس فیچر میں ٹوئٹر پر بلیو ٹِک کے ساتھ صارفین کا جس ادارہ سے تعلق ہو اسکا لوگو بھی اب ظاہر ہوگا۔

ایلون مسک کی پروفائل پر ٹوئیٹر کا بیچ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ کو بھی ٹوئٹر پر کمپنی کا بیج ملا ہے جسے ایلون مسک نے ریٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیچر کاپی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اچھا ہوگا۔