آئی جی اور چیف سیکرٹری کا تبادلہ۔عثمان بزدار نےغیر قانونی سمری ارسال کر دی

Apr 08, 2022 | 18:03:PM
وزیراعلیٰ ،پنجاب ،عثمان ،بزدار
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی سمری ارسال کر دی۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی جی اور چیف سیکرٹری دونوں  کو کل گورنر ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایم پی اے کو توڑ نے کا کہا گیا۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری نے ایم پی اے کو توڑنے کے ٹاسک کو پورا کرنے سے انکار کر دیا۔جس پروزیر اعلیٰ نے نئے آئی جی پولیس کے لئے تین نام وفاق کو بھیج دئیے۔ نئے آئی جی میں عامر ذوالفقار خان ، انعام غنی اور فیاض دیو کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط ، تحقیقات کیلئے کمیشن قائم