مجھے مڑکے نہیں دیکھنا چاہئے تھا۔ ۔فخر زمان نے ڈی کوک کو بے قصور قرار دیدیا

Apr 08, 2021 | 19:52:PM
مجھے مڑکے نہیں دیکھنا چاہئے تھا۔ ۔فخر زمان نے ڈی کوک کو بے قصور قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا متنازع رن آ ؤٹ پر کہا ہے کہ میری غلطی تھی، ڈی کوک کو قصور وار نہیں ٹھہراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہئے تھا۔
فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین تھا، ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی پرا مید ہوں بڑی اننگز کھیلوں گا۔
فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں ان کے ساتھ بیٹنگ کرکے سیکھنے کو ملا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ برے وقت میں جہاں تنقید ہوئی وہیں بہت سے لوگوں نے سپورٹ کیا، جو میری اننگز کو  بے تکا کہہ رہے ہیں شاید میں ان کے معیار پر پورا نہیں اتر رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔اسحاق ڈاراور چودھری نثار کی چھٹی۔ ۔ ؟۔۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور