وزیر اعظم کو بار بار  معاشی ٹیم تبدیل کرنا پڑ رہی ہے،محمد زبیر

Apr 08, 2021 | 15:00:PM
محمد زبیر نے کہا عوام کیلئے ہر دن مشکل ہوتا جا رہا ہے
کیپشن: محمد زبیر نے کہا عوام کیلئے ہر دن مشکل ہوتا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان  محمد زبیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو بار بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرنا پڑ رہی ہے، ڈھائی سال میں تین وزیر خزانہ، چار فنانس سیکریٹری تبدیل ہوچکے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نے کہا کہ حماد اظہر نے بھی معیشت کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے ہیں، حماد اظہر کی پریس کانفرنس اور ٹویٹ سے مہنگائی کم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے چینی بحران چل رہا ہے، ان کی ناک کے نیچے پیسے بنائے جارہے ہیں، چینی بحران پر تحقیقات اور ایف آئی آر کاٹ رہے ہیں،مگر چینی 110روپے کلو مل رہی ہے۔

 خیال رہے کہ محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے لیے ہر نیا دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے، عمران خان دعویٰ کرتے تھے کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سےکوئی پوچھےکہ تین سال میں معیشت کا یہ حال کیوں کیا، یہ بتائیں کہ گروتھ ریٹ اتنا کم کیوں ہوا، یہ کورونا کو جواز بتاتے ہیں جبکہ کورونا سے باقی ممالک کی معیشت تباہ نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نون لیگی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کو غربت میں دھکیلنے پر احساس پروگرام بڑھانے پر فخر کرتے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال جمع کیے گئے ٹیکس کا 80 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا،گزشتہ تین سال میں اخراجات آمدن سے ریکارڈ زیادہ ہیں، ان کے غلط فیصلوں سے عوام پس رہے ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ اگر یہی حکومت رہی تو ڈیفنس بجٹ کے لیے بھی قرضہ لینا پڑے گا۔
 
 یہ بھی پڑھیں:      مولانا فضل الرحمان کیوں پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے ؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی