ویلڈن گرین شرٹس/ویلڈن محمد نواز ؛چیئرمین پی سی کی سہ ملکی سیریز جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)ویلڈن گرین شرٹس/ویلڈن محمد نواز ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےتین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ پر محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
محسن نقوی کاکہناتھا کہ محمد نواز کی باؤلنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم سکور کے باوجود ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے فائنل میں افغانستان کو ہرایا۔
چیئرمین پی سی بی کاکہناتھا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں کو فائنل میں فتح پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے افغان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی۔
ان کاکہناتھا کہ قوم بجا طور پر ٹیم سے ایسی ہی اعلی کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔ آج کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔