شامی خاتون اول کی گریجویشن مکمل، تقریب میں شامی صدر سے ڈگری وصول کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) شام کے صدر احمد الشرع شمالی شام کے شہر ادلب میں اپنی اہلیہ لطیفہ الدروبی کی گریجویشن تقریب میں شریک ہوئے۔
شامی خاتون اول لطیفہ الدروبی نے 2025 کے ’النصر والتحریر‘ بیچ میں جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے ڈگری حاصل کی۔
شامی صدارتی دفتر کے مطابق جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز نے اپنے فارغ التحصیل طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی جس میں صدر احمد الشرع کی موجودگی شرکت کی۔
In the presence of President Ahmad Al-Shar’a, #Idlib #University – Faculty of Arts and Humanities celebrated the graduation of its students from the “Victory and Liberation” class. The First Lady, Mrs. Latifa Al-Droubi, was among the graduates. pic.twitter.com/iciNgHGXE3
— Qusay Noor (@QUSAY_NOOR_) September 7, 2025
خیال رہےکہ لطیفہ الدروبی کا تعلق شام کے شہر حمص سے ہے، شام میں اقتدار تبدیل ہونے کے بعدانہیں رواں برس فروری میں پہلی مرتبہ صدر احمد الشرع کے ساتھ ترکی اور سعودی عرب کے دورے کے دوران دیکھا گیا تھا۔
شامی صدر الشرع نے متعدد مواقع پر کہا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران جب وہ پہاڑوں میں روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے تو ان کی اہلیہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے شمال مشرقی صوبے بالیق اسیر میں زلزلہ