چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر ’’پیرنٹل کنٹرول‘‘ متعارف کرانے کا اعلان

Sep 07, 2025 | 11:35:AM
چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر ’’پیرنٹل کنٹرول‘‘ متعارف کرانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر’’پیرنٹل کنٹرول‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر کے تحت والدین اپنے اکاؤنٹس کو بچوں کے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس سے منسلک کر سکیں گے۔
 یہ فیچر خاص طور پر ان والدین کے لیے ہے جو اپنے بچوں کے استعمال پر حدود مقرر کرنا چاہتے ہیں،والدین اس فیچر کے ذریعے کچھ آپشنز جیسے چیٹ ہسٹری اور میموری کو بند کر سکیں گے اور عمر کے لحاظ سے موزوں انداز میں جواب دینے کے لیے قواعد بھی طے کر سکیں گے۔
اس فیچر میں جب بچہ پریشان یا ذہنی دباؤ کی علامات ظاہر کرے گا تو والدین کو نوٹیفکیشن چلا جائے گا۔
اوپن اے آئی کے مطابق اس فیچر کے نفاذ میں ماہرین کی رائے شامل کی جائے گی تاکہ والدین اور بچوں کے درمیان اعتماد قائم رہے، تاہم یہ اقدامات ابتدائی ہیں اور آئندہ 4 ماہ میں مزید بہتری کے ساتھ پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وینس فلم فیسٹیول: پانچ سالہ فلسطینی پر بننے والی فلم نےدوسرا انعام جیت لیا
واضح رہے کہ ایک امریکی جوڑے نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ان کے 16 سالہ بیٹے کے منفی خیالات کی حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی۔
 امریکی جوڑے کے مقدمے کے بعد چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا فیچر سامنے آیا ہے۔