آج رات چاند گرہن،پاکستانی وقت کےمطابق کتنےبجے لگے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا۔
مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا جبکہ رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔
21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں:’’ہائی بلڈ پریشر‘‘گردوں کی ناکامی کی اہم وجہ