بھارتی غرور کی وجہ سے امریکا پاکستان کے قریب ہوا: سابق امریکی جنرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل مارک کمٹ (Mark Kimmit) نے کہا ہے کہ امریکا بھارتی غرور کی وجہ سے پاکستان کے قریب ہوا۔
برطانوی صحافی Piers Morgan کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے خوش گوار تعلقات بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے ظاہر ہوگیا، اسی وجہ سے ہم پاکستان کے زیادہ قریب ہو رہے ہیں۔
سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک قریبی تعلق بن گیا ہے اور یہ بھارت کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔