نسیم شاہ نے یادگار چھکے کس کے بلے سے مارے؟ قومی کرکٹر نے بتا دیا

Sep 07, 2022 | 23:57:PM
ایشیا کپ، سپر فور مرحلے، افغانستان، آخری اوور، نسیم شاہ نے بلا بدلا تھا
کیپشن: نسیم شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کیخلاف آخری اوور میں نسیم شاہ نے بلا بدلا تھا اور اسی بلے سے انہوں نے لگاتار 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے۔
ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا، اس میچ کی خاص بات نسیم شاہ کے لگاتار 2 چھکے تھے، جس کے ذریعے پاکستان اس میچ میں سرخرو ہوا۔
کھیل ختم ہونے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آخری اوور میں وہ بیٹنگ کررہے تھے تو انہیں یقین تھا کہ وہ چھکے مار سکتے ہیں، کیونکہ وہ اس کےلئے نیٹ پر پریکٹس بھی کرتے ہیں۔


نسیم شاہ نے کہا کہ آخری اوور میں انہوں نے حسنین سے بلا تبدیل کیا، یہ میچ ان کے کیرئیر کا یادگار میچ بنا گیا۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف اچھی باﺅلنگ کی لیکن آج سب یہ بھول جائیں گے کہ میں باﺅلر بھی ہوں۔
افغانستان سے میچ سے متعلق نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اس میچ سے ہم یہی بات کررہے تھے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کےلئے ہمیں یہ میچ جیتنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر قانون نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا