ایشیاء کپ:نسیم شاہ کے چھکوں نے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کردیا

Sep 07, 2022 | 18:36:PM
پاکستان، افغانستان، شکست، ایشیا کپ فائنل، کوالیفائی،
کیپشن: نسیم شاہ جیت پر بھاگتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ایشیا کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی،130 رنز کا ہدف پاکستان نے 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا،نسیم شاہ نے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر میچ جتوایا،قومی ٹیم کی جیت سے افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ سے باہرہو گئیں۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ 
وکٹ کیپر محمد رضوان نے 26 گیندوں پر 20 سکور بنائے اور راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، پاکستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو کہ 2 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زدران کو کیچ دے بیٹھے۔ اس طرح قومی ٹیم نے 9 وکٹ کے نقصان پر 118 رنز بنالئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان 36 ، افتخار احمد30 رنز بنا کر نمایاں رہے ،نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 14 رنز سکور کئے ،افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور فرید احمد3 ،3 وکٹیں لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر