پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 8 ہلاک

Sep 07, 2022 | 15:08:PM
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 8 ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ کے سرکلر روڈ کے قریب سٹی نالہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد سٹی نالے میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران جیسے ہی پولیس کے جوان نالے میں اترے ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے، جس کے بعد پولیس نے سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی اڈے مسمار کر کے ان سے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیا۔ لاشوں کو مزید کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نام بگاڑنے پر ساتھی طالب علم کو قتل کر دیا