کوہاٹ، اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت ہتھیاروں کا بین الاضلاعی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے.سٹی پھاٹک پر پر چیکنگ کے دوران اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت ہتھیاروں کے بین الاضلاعی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا.
ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کا کہنا ہےکہ اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ہتھیاروں کے بین الاضلاعی سمگلر بہرام کا تعلق ضلع کرم سے ہیں. انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں پکڑا جانیوالا اسلحہ پک اپ گاڑی میں مہارت سے چھپایا گیا تھا .کامیاب کارروائی ڈی ایس پی سٹی خفیظ الرحمن ، ایس ایچ او سٹی فیاض خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی. گرفتار سمگلر کی قبضے سے 02 عدد ہیوئ مشین گن، 08 عدد گرنیڈ ،29 عدد رپیٹر اور درجنوں برآمد، پکڑا گیا، اسلحہ کرم سے پشاور سمگل کیا جارہا تھا، اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. گرفتار سمگلر نے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے. اسلحہ سمگل کرتے پکڑے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.
یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس و دیگر امتحانات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد