غزہ معاملے پر امید کی کرن نظر آئی ہے، جلد چیزیں واضح ہوجائیں گی: خواجہ آصف

Oct 07, 2025 | 09:51:AM
غزہ معاملے پر امید کی کرن نظر آئی ہے، جلد چیزیں واضح ہوجائیں گی: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ  غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی۔ْ

انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے،  غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی اور توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔

ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اگر دوبارہ ایڈونچر کرے گا تو اس میں بھی ذلت اٹھائے گا ،کسی کو ہماری فورسز کی تیاریوں پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:شکار پور:ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،4مسافر زخمی