کینیڈا میں طیارہ گر کر تباہ، 2 بھارتی پائلٹ ہلاک

Oct 07, 2023 | 14:08:PM
 کینیڈا میں طیارہ زمین پر گرنے سے 2 بھارتی ٹرینی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا میں طیارہ زمین پر گرنے سے 2 بھارتی ٹرینی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ کینڈین صوبے برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں 2 انجن والا چھوٹا طیارہ محو پرواز تھا کہ اچانک زمین پر آ گرا جس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

طیارے میں مجموعی طور پر 3 پائلٹ سوار تھے جو سارے موت کا شکار ہوئے، ان میں 2 پائلٹوں کا تعلق بھارت سے تھا جو تربیتی مرحلے میں تھے۔ ایوی ایشن حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔