فواد چودھری نے کرکٹ شا ئقین کو خوشخبری سنا دی۔۔2 ا نکاری ملک پاکستان آنے کے خواہش مند

Oct 07, 2021 | 22:23:PM
نیوزی لینڈ کی ٹیم، پاکستان آنے کی خواہش مند
کیپشن: وفاقی وزیر اطلاعات، فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آنے کی خواہش مند ہے جبکہ انگلینڈ نے بھی سیریز کنفرم کی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اور دنیائے کرکٹ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں، تمام بڑے کرکٹرز نے اس معاملے پرایک موقف اختیارکیا اور نیوزی لینڈ و انگلینڈ کی ٹیموں پر تنقید کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیوزی لینڈ واپس پاکستان آناچاہ رہاہے اور انگلینڈنے بھی اپنی سیریز کنفرم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منال خان نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں،سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی سٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی، بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
فواد چوہدری نے دیگر امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ماہ ربیع الاول کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان عشرہ رحمت العالمین کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کی دوسری خفیہ شادی ، اہلیہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
نیب آرڈیننس کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ اس میں کافی ایسی ترامیم کی گئیں ہیں جو اپوزیشن چاہتی تھی۔ متفقہ رائے تھی ٹیکس کے کیسز نیب دائرہ اختیارسے نکالے جائیں، یہ تمام مطالبے خود اپوزیشن بھی کررہی تھی مگر اب وہ رو رہے ہیں، اپوزیشن دراصل روتے بچوں کااجتماع ہے کیونکہ وہ میڈیا پر آکر صرف رونا دھونا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر میری فیملی مشکل میں ہوئی تو یہ شخص ان کیسا تھ ہوگا، شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو وائرل