پنجاب اسمبلی ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مذمتی قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)تحریک انصاف کے قائدین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد اپوزیشن کے اراکین نے متفقہ طور پر جمع کروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد پر علی امتیاز، فرحت عباس، رانا شہباز، امتیاز محمود کے دستخط موجود ہیں، قرار داد کے متن کے مطابق قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی پنجاب معین ریاض قریشی اور صوبہ خیبر پختو نخواہ کے منتخب وزیر اعلی سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل میں چئیر مین پی ٹی آئی جناب عمران خان سے عدالت کے حکم کے باوجود ملاقات نہ کرنے دینا ایک غیر قانونی عمل ہے، یہ دونوں صوبوں میں بسنے والے کروڑوں شہریوں کے مینڈیٹ کی بھی تذلیل ہے، اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، علاوہ ازیں یہ ایوان حکومت کو یہ بھی باور کروانا چاہتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیبر پختو نخواہ اور پنجاب کے عوام نے بھاری مینڈیٹ سے منتخب کیا ہے، اس مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے قائد حزب اختلاف اور وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ کی ملاقات روکنا اعلی خیبر پختو عوامی اعتماد کے منافی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہےکہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان سے قائد حزب اختلاف اور وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ کی ملاقات کو عدالت کے حکم کے مطابق فوراً ممکن بنایاجائے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سکیورٹی فورسز کے بارے شرانگیز بیان پر قوم سے معافی مانگیں،محسن نقوی