ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟اہم پیش گوئی 

Nov 07, 2025 | 19:39:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5.6شدت کا زلزلہ

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر اور گلکت بلتستان:  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہے گا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی06، اسکردومنفی04، بابوسر، استورمنفی03، گو پس، کالام، زیارت منفی02 ، چترال، دیر، گلگت اورکوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان